مساجد میں محراب کا بنانا کیساہے؟جس مسجد میں محراب بنے ہوئے ہیں ان کے اندر امام کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں اور محراب مسجد میں داخل ہے یا خارج از مسجد؟بینوا توجروا!
مساجد میں محراب بنانا شرعاً کوئی ثواب کا کام نہیں ہے۔جس مساجد میں محراب بنے ہوئے ہیں ۔ان محرابوں میں امام کوکھڑے ہوکر نماز پڑھنا درست ہے۔لیکن اگر اس میں اہل کتاب کے ساتھ مشابہت ہو یامقتدیوں پر امام کا حال مشتبہ ہوتا ہوتو ایسی حالت میں کراہت سے خالی نہیں ہے۔اورمحراب اگر مسجد کی حد کے اندر ہے تو اس کے خارج از مسجد ہونے کی کیا صورت ہے اور اگر مسجد کی حد سے باہر ہے تو اس کے خارج ہونے میں کیا شک ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔