ہیجڑا اور کسبی جو مال کسب حرام سے پیدا کرتے ہیں اگر اس مال سے مسجد بنادیں تو اس مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
اس مسجد میں نماز جائز ہے ہاں بنانے والے کو ایسی مسجد بنانے کا کچھ ثواب نہیں۔
"یقیناً اللہ تعالیٰ پاکیزہ ہے اور پاکیزہ ہی کو قبول کرتاہے"(مشکوۃ شریف۔ص62 و63 چھاپہ دہلی فاروقی) میں ہے:
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"زمین ساری کی ساری مسجد ہے ،سوائے حمام اور مقبرہ کے۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات جگہوں میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا:کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ مذبح(جانور ذبح کرنے کی جگہ) میں ،قبرستان میں،عام راستے میں ،غسل خانے میں،اونٹوں کے باڑے میں اور بیت اللہ کی چھت پر۔
[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(1015)
[2] ۔سنن ابی داود رقم الحدیث(492) سنن الترمذی رقم الحدیث(317)سنن الدارمی(1/375)
[3] ۔سنن ترمذی رقم الحدیث(346) امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔قَالَ الترمذي عقبه : "وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِذَاكَ الْقَوِيِّ" .نیز دیکھیں تمام المنۃ البانی(ص:299)