سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ تعالی کا مذکر ہونا...؟

  • 228
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1011

سوال

اللہ تعالی کا مذکر ہونا...؟

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ!  اللہ نے اپنے کلام میں خود اپنے لئے مذکر کے صیغے استعمال کئے ہیں تو کیا اللہ رب العالمین کو مذکر کہا جاسکتا ہے؟

جواب: اہل الحدیث اللہ جل جلالہ کے لیے صرف انہی صفات کا اثبات کرتے ہیں جن کا کتاب وسنت نے اثبات کیا ہے اور اللہ کی ذات سے صرف انہی صفات کی نفی کرتے ہیں کہ جن کی نفی کتاب وسنت نے کی ہے۔ اور جن کے بارے کتاب وسنت خاموش ہے تو اس بارے خاموش رہتے ہیں اور اس کے بارے سوال کو بدعت قرار دیتے ہیں۔
پس اللہ تعالی نے کتاب وسنت میں اپنے لیے نہ تو صفت مذکر کا اثبات کیا ہے اور نہ ہی نفی کی ہے لہذا اس بارے اصل اصول خاموشی ہے اور سوال بدعت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے یہ عربی لنک ملاحظہ فرمائیں۔

تبصرے