سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(611) نماز کا طریقہ

  • 2279
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1677

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن اور احادیث نبویﷺ میں نماز کا طریقہ موجود ہے،اگر ہے تو برائے مہربانی قرآن کی آیت مع سورہ نمبر اور حدیث نبوی مع نمبر و حوالہ ارسال کردیجئے۔شکریہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کا مکمل طریقہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے، لیکن نماز کی متعدد جزئیات ہیں،جو متفرق طور پر متعدد احادیث میں موجود ہیں، کسی ایک حدیث میں نماز کا مکمل طریقہ موجود نہیں ہے، لہذا آپ کو ایسی کوئی ایک آیت یا حدیث بتانا تو مشکل ہے، جس میں نماز کی تمام جزئیات کا تذکرہ ہو۔ نماز کے ایک ایک رکن ،شرط اور دیگر امور پر تمام محدثین اپنی اپنی کتب میں کتاب الصلاۃ لائے ہیں، اور انہوں نے ان ابواب میں نماز کی تمام تفصیلات قرآن و سنت کی روشنی میں بیان فرمائی ہیں۔

آپ نماز کی ان تفصیلات کو براہ راست حدیث کی کتب سے بھی دیکھ سکتے ہیں،اور اگر اردو میں مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو دو کتب انتہائی مفید ہیں،جن میں نماز کے ہر ہر مسئلہ کو دلیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ بلکہ آپ ان دونوں کتابوں کو ضرور خریدیں ،خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں۔

۱۔صحیح نماز نبوی ،یہ کتاب سید شفیق الرحمن راشدی کی تالیف ہے اور مکتبہ دار السلام نے چھاپی ہے۔

۲۔نماز نبوی، یہ کتاب مولانا عبد الرحمن عزیز کی تالیف ہے اور دار الاندلس نے چھاپی ہے۔

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ