آیت کریمہ:
(زانی نکاح نہیں کرتا مگر کسی زانی عورت سے یا کسی مشرک عورت سے اور زانی عورت اس سے نکاح نہیں کرتا مگرکوئی زانی مشرک ۔اور یہ کام ایمان والوں پر حرام کردیا گیا ہے)کا کیا مطلب ہے؟
آیت کریمہ الزَّانِي لَا يَنكِحُ کا صحیح مطلب وہی ہے جو کتاب "زاد المعاد "للحافظ ابن القیم جلد (2)میں مذکورہے وہاں ملاحظہ ہو۔[1]جس کا خلاصہ یہ ہے کہ زانی جب تک زنا سے تائب نہ ہو اس کا نکاح کسی عورت کے ساتھ جائز نہیں ہے اسی طرح زانیہ جب تک زنا سے تائب نہ ہو اس کا نکاح کسی مرد کے ساتھ جائز نہیں ہے۔کتاب مذکور میرے پاس نہیں ہے ورنہ اس کی عبارت بحوالہ صفحہ نقل کر دیتا ۔(واللہ تعالیٰ اعلم)
[1] ۔زاد المعاد /(5/104)