سورت نساء میں درباب پردہ أَوْ نِسَائِهِنَّ کا لفظ جو وارد ہے اس سے کیا مراد ہے۔؟
سورۃ نور رکوع (4)اور سورۃ احزاب رکوع(7)میں نِسَائِهِنَّ کا لفظ وارد ہے اس سے مسلمان عورتیں مراد ہیں یعنی مسلمان عورتیں اپنے پوشیدہ سنگار مسلمان عورتوں کو دکھائیں نہ کہ کافر عورتوں کو اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین کو مسلمان عورتوں کے سامنے آنے میں کوئی گناہ نہیں ہے(واللہ تعالیٰ اعلم)