وقت تلقین صوفیہ کرام مریدوں کویہ تلقین کرتے ہیں۔کہ تم اپنے دل کے اندر خدا کا تصور کرو اور ضرب"اللہ،اللہ"کا مارو،زبان کو جنبش نہ ہو۔اس ترکیب سے دل ذاکر ہوجاتا ہے اور تجربہ سے بھی یہ بات دیھی گئی ہے،پس شریعت سے اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جو طریقہ اس سوال میں مذکور ہے ،جہاں تک میں جانتا ہوں یہ کوئی اسلامی طریقہ نہیں ہے ،بلکہ یہ طریقہ غیر ملت والوں سے ماخوذ ہے،جیسا کہ کتاب"بستان المذاھب" سے واضح ہوتا ہے۔کسی آیت یا حدیث میں یہ طریقہ تلقین نہیں بتایا گیا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔