سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(327) سودی کاروبار کرنے والے کے گھر سے کھانا

  • 22760
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 906

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس آدمی کے گھر سے کھانا کھانا یا اشیاء لینا جائز ہے جو سودی کاروبار کرتا ہے۔ (شیخ ثاقب رحیم، وہاڑی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص کے بارے میں یہ بات معلوم ہو کہ اس کا کاروبار سود پر مبنی ہے تو اس کی رقم سے خریدی ہوئی کوئی چیز بھی کھانی پینی جائز نہیں کیونکہ سود صریح حرام اور اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود لکھنے والے اور سودی معاملے پر گواہی دینے والوں پر لعنت کی ہے اور انہیں برابر کے لعنتی قرار دیا ہے۔ (صحیح مسلم)

اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سود کے ستر حصے ہیں سب سے چھوٹا حصہ یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے بدکاری کرے۔(ابن ماجہ، الترغیب والترہیب)

لہذا اتنے بڑے گناہ سے اجتناب کیا جائے اور ہر طرح کے سودی معاملے سے مکمل گریز کیا جائے تاکہ آخرت سنور جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الجامع،صفحہ:415

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ