السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض افراد کہتے ہیں کہ کولا مشروبات میں الکحل شامل ہوتی ہے لہذا ان کا استعمال جائز نہیں اپنی تحقیق کے مطابق اس کی شرعی حیثیت بیان کریں۔ (سائل مذکورہ، ڈسکہ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پیپسی و کوکا کولا مشروبات بعض افراد سے سنا گیا ہے کہ اس میں پیپسین ہوتی ہے جو سور سے بنتی ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں کوئی قطعی بات معلوم نہیں۔ کسی چیز پر حرمت یا حلت کا حکم لگانے سے پہلے اس کی اچھی طرح چھان بین ضروری ہے میں اس کے بارے ابھی تک کوئی تحقیق نہیں کر سکا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب