سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(302) گھر میں تصویر لٹکانے کا حکم

  • 22735
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1294

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گھر میں میت کی تصویر لٹکانی جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گھروں میں ذی روح اشیاء کی تصاویر لٹکانا جائز نہیں خواہ وہ ذی روح ابھی زندہ ہو یا اسے موت آ جائے خواہ یاد گیری کے لئے ہو یا کسی اور مقصد کے لئے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:

(لا تدع صورة إلا طمستها، ولا قبرا مشرفا إلا سوَّيته) (صحیح مسلم)

"کوئی صورت نہ چھوڑ مگر اسے مٹا دے اور جو قبر اونچی ہو اسے برابر کر دے۔"

یعنی عام قبروں کی طرح، اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ تصویریں ختم کرنے کا حکم ہے لٹکانے کا نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:392

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ