سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) سلام دوران طعام

  • 22732
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 708

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھانا کھانے کے درمیان اگر کوئی شخص آ کر سلام کہے تو کیا اس کا جواب دیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھانے کے درمیان اگر کوئی صاحب آ کر سلام کہہ دیں تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے اس کی ممانعت کی کوئی وجہ نہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَإِذا حُيّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيّوا بِأَحسَنَ مِنها أَو رُدّوها ...﴿٨٦﴾... سورة النساء

"اور جب تم سے سلام کہا جائے تو اس سے بہتر جواب دو یا کم از کم اسی طرح لوٹا دو۔"

یہ حکم اپنے عموم کے اعتبار سے کھانا کھانے والے کو بھی شامل ہے اسی طرح ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی نماز کو سلام کہہ دے تو وہ اس کا جواب دے گا لیکن زبان سے نہیں ہاتھ کے اشارے سے ملاحظہ ہو۔ (ابوداؤد، ترمذی)

کیونکہ نماز کی حالت میں زبان سے سلام کا جواب نہیں ہو گا لہذا جب حالت نماز میں سلام کیا جا سکتا ہے اور اشارے سے جواب بھی دیا جا سکتا ہے تو کھانا کھانے کی حالت میں سلام اور اس کا جواب بالاولیٰ دیا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:390

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ