السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اجنبی عورت سے مصافحہ کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محرم کے علاوہ دوسرے کسی مرد کے لیے عورتوں سے مصافحہ کرنا مطلقا جائز نہیں ہے، خواہ عورتیں جوان ہوں یا بوڑھی ہوں اور مصافحہ کرنے والے جوان ہوں یا بوڑھے، کیونکہ ایسا کرنے سے دونوں کے فتنہ میں واقع ہونے کا خطرہ ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بسند صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا" اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا، آپ کلام کے سہارے عورتوں سے بیعت لیا کرتے تھے"۔ ہاتھوں پر کسی حائل کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس لیے کہ ممانعت کی دلیلیں عام ہیں، نیز اس ممانعت پر عمل کے ذریعہ فتنہ پر آمادہ کرنے والے ذرائع کا سدباب کیا جا سکے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب