سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) گھڑی باندھنا

  • 22726
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 845

سوال

(293) گھڑی باندھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہاتھ میں گھڑی باندھنے کا کیا حکم ہے؟ بہت سے لوگ یہ سمجھ کر کہ اس میں عورتوں کی مشابہت ہے ہمیں گھڑی باندھنے سے منع کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں گھڑی پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، اس میں عورتوں سے مشابہت کی کوئی وجہ نہیں، کیونکہ عورتوں اور مردوں کی گھڑیاں مختلف ہوتی ہیں، اگر ایک جیسی بھی ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں بالکل اسی طرح جس طرح کہ عورتوں اور مردوں کی انگوٹھی مشترک ہوتی ہے اور دونوں کے لیے پہننا درست ہے اس کے علاوہ گھڑی باندھنے کا مقصد زیب و زینت نہیں ہوتا بلکہ اوقات جاننے کے لیے باندھی جاتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:385

محدث فتویٰ

تبصرے