سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا

  • 22724
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1032

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اشارہ سے سلام کرنا جائز نہیں، سلام کے بارے میں سنت یہ ہے کہ سلام کرنے اور جواب دینے میں زبان استعمال کی جائے۔

اشارے سے سلام کرنا اس وجہ سے جائز نہیں کہ اس میں کافروں کی مشابہت کے ساتھ اللہ کے بیان کردہ طریقے کی مخالفت ہوتی ہے۔

تاہم اگر کوئی دور ہونے کی بناء پر زبان سے سلام کرنے کے ساتھ ہاتھ کا بھی اشارہ کر دے تاکہ یہ سمجھ سکے کہ اسے سلام کیا جا رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اس قسم کی روایتیں ملتی ہیں (جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الادب المفرد میں ذکر کیا ہے) اور اگر کوئی مسلمان نماز میں مشغول ہو تو اشارہ کے ذریعہ سلام کا جواب دے سکتا ہے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے ثابت ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:385

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ