السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اخباری تبصرے اور اس قسم کے دوسری موسیقی آمیز مفید نشریاتی پروگراموں کے سننے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس قسم کے پروگراموں کو سننے اور ان سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن میوزک کے ختم ہونے تک ریڈیو بند رکھا جائے اس لیے کہ میوزک آلات لہو ولعب میں سے ہے اللہ تعالیٰ اس طرح کے آلات سے بچائے اور ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ (ابن باز رحمۃ اللہ علیہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب