سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(281) مجلس برخاست کرنے سے قبل سو مرتبہ استغفار کرنا

  • 22714
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 855

سوال

(281) مجلس برخاست کرنے سے قبل سو مرتبہ استغفار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ ہر مجلس کو برخاست کرنے سے پہلے 70 یا 100 مرتبہ استغفار کرتے تھے۔ کیا بندہ خطبہ جمعہ کے دوران بھی استغفار کر سکتا ہے وضاحت کریں؟ (محمد عبداللہ، شرقپور دفتر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مجلس میں شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 100 مرتبہ یہ کلمات کہتے

(رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ)

"اے میرے پروردگار مجھے معاف کر دے اور میری توبہ قبول کر لے بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور بہت بخشنے والا ہے"۔ (ابوداؤد 1516، ابن ماجہ 3814، بحوالہ مشکوٰۃ المصابیح 2352)

اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں بیٹھے بیٹھے 100 بار استغفار کرتے تھے اور آج ہمیں بھی اپنی مجالس میں کثرت سے استغفار کرنا چاہیے تاکہ ہمارے گناہوں کی معافی ہو سکے البتہ دوران خطبہ استغفار کرنا ثابت نہیں بلکہ خطبہ کو دھیان اور توجہ سے سننا چاہیے جو آدمی اپنی توبہ و استغفار میں مشغول ہو وہ خطیب کی بات کو دھیان سے نہیں سن سکتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:376

محدث فتویٰ

تبصرے