سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) بیٹیوں کے نام

  • 22711
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 918

سوال

(278) بیٹیوں کے نام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بھائی صاحب اللہ تعالیٰ نے مجھے دو بیٹیاں دی ہیں میں نے ان کا نام اسفندریہ اور ملائکہ رکھا ہے مگر بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے ٹھیک نام نہیں رکھے مہربانی کر کے آپ اس مسئلہ میں ہماری رہنمائی کریں۔ (شہزاد، سیالکوٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ جب اولاد کی نعمت سے نوازے تو ان کے نام ایسے رکھنے چاہئیں جن کا معنی صحیح ہو اور بہترین نام وہ ہوتے ہیں جن میں نسبت اللہ کی طرف ہوتی ہے جیسے عبداللہ، عبدالرحمٰن وغیرہ، بچیوں کے نام آپ صحابیات کے ناموں پر رکھ لیں یا کوئی اور صحیح المعنی نام رکھیں۔ ملائکہ کا معنی تو فرشتے ہیں اور اسفندریہ کا معنی مجھے معلوم نہیں ہے لہذا آپ کسی اچھے نام کا انتخاب کریں اس کے لئے آپ ایک کتاب "پیارے نام" دیکھیں جسے مولانا فاروق صارم صاحب حفظہ اللہ نے مرتب کیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الادب،صفحہ:373

محدث فتویٰ

تبصرے