سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(263) وصیت نامہ کی فوٹو کاپی کو فروغ دینا

  • 22696
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 801

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں آپ کو ایک کاغذ بھیج رہا ہوں اس پر مدینہ شریف کے شیخ احمد نے وصیت نامہ بھیجا ہے پڑھ کر بتائیں کہ آیا یہ صحیح ہے یا غلط۔ (سخاوت علی 38/DG ینگ پور اوکاڑہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ وصیت نامہ بالکل جعلی اور جھوٹا ہے سعودی عرب کے بڑے بڑے مشائخ اس کی کئی بار تردید کر چکے ہیں شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے اسے بالکل غلط قرار دیا۔ اس نام کا مدینہ میں مسجد نبوی کے اندر کوئی آدمی نہیں لوگ اپنے غلط نظریات کا پرچار کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی جعلی پوسٹر، وصیت نامہ وغیرہ شائع کر دیتے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اصل دین کتاب و سنت ہے اپنے تمام مسائل کو ان پر پرکھیں اللہ تعالیٰ راہ صواب پر قائم رکھے۔ آمین

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب البیوع،صفحہ:347

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ