سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) ظہار کا کفارہ

  • 22691
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1642

سوال

(258) ظہار کا کفارہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ مجادلہ میں خاوند اگر اپنی بیوی سے ظہار کر لے تو اس کا کفارہ موجود ہے لیکن اگر عورت اپنے خاوند کو غلطی سے بھائی کہہ دے تو اس کا کیا کفارہ ہے۔(ابو طلحہ عبیدالرحمان السلفی، ڈسکہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد جب اپنی اہلیہ کو ماں سے تشبیہ دے ڈالے تو اسے شرعا ظہار کہتے ہیں اس کا کفارہ سورۃ مجادلہ میں ذکر ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ ظہار کرنے والا اہلیہ کو چھونے سے قبل ایک غلام آزاد کرے اگر غلام نہ پائے تو چھونے سے پہلے دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کے لئے کھانا دے اور احادیث میں بھی ظہار کا کفارہ مرد پر ہی ہے۔ عورت اگر مرد کو غلطی سے یا جان بوجھ کر بھائی کہہ دے تو اس پر کوئی کفارہ شرعی طور پر نہیں ہے۔ البتہ اپنی غلطی پر استغفار کرے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الطلاق،صفحہ:340

محدث فتویٰ

تبصرے