السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حالت احرام میں چپل کیسی استعمال کرنے کی اجازت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد ایسا جوتا پہنیں جو ٹخنوں کو ڈھانپنے والا نہ ہو البتہ خواتین کوئی سا بھی جوتا پہن لیں۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا احرام باندھنے والا کون سے کپڑے پہنے تو آپ نے فرمایا نہ قمیص پہنو، نہ پگڑیاں باندھو، شلواریں پہنو نہ سر پر ٹوپی پہنو، نہ موزے پہنو، ہاں اگر کسی کے پاس جوتا نہ ہو تو وہ موزے پہن لے مگر انہیں ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ لے اور کوئی ایسا کپڑا بھی نہ پہنو جسے زعفران یا ورس (خوشبو) لگی ہو۔ (صحیح البخاری کتاب الحج باب ما لا یلبس المحرم من الثیاب، صحیح مسلم، ابوداؤد، نسائی) اس حدیث سے معلوم ہوا اگر کسی کے پاس جوتا نہ ہو تو وہ موزے پہن لے البتہ انہیں ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ لے تاکہ موزہ ٹخنوں کو نہ ڈھانپے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب