سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) احرام باندھنے کے بعد دو نفل ادا کرنا

  • 22646
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 3227

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

احرام باندھنے کے بعد دو نفل نیت احرام عمرہ یا حج پڑھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے احرام کی نیت کرنے اور تلبیہ پڑھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا ثابت ہے۔ نافع بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب مکہ کی طرف نکلنے کا ارادہ کرتے تو ایسا تیل استعمال کرتے جس کی مہکنے والی عمدہ خوشبو نہ ہوتی، پھر مسجد ذوالحلیفہ میں آ کر دو رکعت نماز ادا کرتے پھر اونٹنی پر سوار ہو جاتے جب وہ سیدھی کھڑی ہو جاتی تو تلبیہ کہتے اور فرماتے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔

(صحیح البخاری کتاب الحج باب الاھلال مستقبل القبلہ، صحیح مسلم)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ احرام باندھنے اور تلبیہ کہنے سے پہلے دو رکعت پڑھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اسی طرح ابوداؤد کتاب المناسک باب فی وقت الاحرام میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:269

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ