السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حائضہ اور نفاس والی عورت کا حج
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آٹھ ذوالحجہ کو جب منیٰ کی روانگی کا وقت آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو روتے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وجہ پوچھی تو بتایا کہ میں بیت اللہ کا طواف نہیں کر سکتی (عمرہ نہ ہوا) اب سب لوگ منیٰ جا رہے ہیں اور میں بدستور حالت حیض میں ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غسل کرو اور حج کا احرام باندھ لو اور سب ارکان ادا کرو جو حاجی ادا کریں، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔ (بخاری 1/44)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب