سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) میت کی طرف سے حج کرنا

  • 22644
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 602

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کی طرف سے حج کرنا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے پوچھا میری والدہ نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن پہلے ہی فوت ہو گئی تو کیا اس کی طرف سے حج ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس کے ذمہ قرض ہوتا تو تم اسے ادا کرتے؟ کہا ہاں! تو فرمایا: اللہ تعالیٰ کا قرض زیادہ حق رکھتا ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔(بخاری 1/220)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:269

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ