سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) اونٹ کی قربانی میں کتنے آدمی شریک ہوں؟

  • 22636
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1067

سوال

(203) اونٹ کی قربانی میں کتنے آدمی شریک ہوں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اونٹ کی قربانی میں دس آدمی شریک ہو سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے عیدالاضحیٰ آئی تو ہم گائے میں سات افراد اور اونٹ میں دس اشخاص شریک ہوئے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے حدیبیہ کے سال سات سات آدمیوں کی طرف سے اونٹ اور گائے کو ذبح کیا۔ (مسلم)

ان دونوں صحیح حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اونٹ میں سات حصے بھی ہو سکتے ہیں اور دس بھی یہ شرعی سہولت ہے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الاضحیۃ،صفحہ:259

محدث فتویٰ

تبصرے