سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) نحر کرنے کا طریقہ

  • 22633
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 570

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نحر کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جانوروں کو ذبح کرنے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طریقے بتائے ہیں ان میں سے ایک تو وہ طریقہ ہے جو معروف ہے کہ جانور کو لٹا کر تکبیر کہہ کر اس کے گلے پر چھری پھیر دی جاتی ہے اور دوسرا طریقہ نحر کرنا ہے یہ اونٹ کے ساتھ خاص ہے اگر کسی شخص نے اونٹ کی قربانی کرنی ہو تو اس کا سنت طریقہ نحر کرنے کا یہ ہے کہ اسے اس طرح کھڑا کریں کہ اگلی بائیں ٹانگ کو ران کے ساتھ ملا کر باندھ دیں اور تین ٹانگوں پر کھڑا کر دین پھر تکبیر پڑھ کر اس کے سینے اور گردن کی جڑ کے درمیان والے گڑھے میں نیزہ، خنجر، یا تیز دھار والا کوئی آلہ ماریں جس سے اس کی شاہ رگ کٹ جائے۔ (ملاحظہ ہو مرعاۃ 2717، 127 الفتح الربانی 13/55،57)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الاضحیۃ،صفحہ:256

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ