سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(198) بھینس کے بچھڑے کا عقیقہ

  • 22631
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 896

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لڑکے کے عقیقہ میں کٹا ذبح کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اگر کٹا بڑا ہو تو اس کے حصے تصور کر کے لڑکی اور لڑکے کا عقیقہ شمار کیا جا سکتا ہے؟ (سابقہ سائلین)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عقیقے کے متعلق سنت سے جو چیز ثابت ہے وہ بکری، مینڈھا ہے جیسا کہ مجلہ الدعوۃ اپریل کے شمارہ نمبر 4، 2001ء میں تفصیل سے احادیث صحیحہ رقم کی گئی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں گائے، اونٹ وغیرہ بھی موجود تھے لیکن یہ بات ثابت نہیں کہ آپ نے عقیقے کے لئے یہ جانور ذبح کئے ہوں یا اس میں حصے ڈالنے کے بارے میں کچھ بتایا ہو لہذا جو چیز مسنون ہے اس پر اکتفا کریں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الاضحیۃ،صفحہ:255

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ