السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
روزے کا کفارہ کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص حالت روزہ میں بیوی سے صحبت کرے اس کے لیے کفارہ یہ ہے کہ وہ ایک غلام آزاد کرے اگر یہ طاقت نہ ہو تو دو ماہ کے لگاتار روزے رکھے اگر یہ نہ ہو سکے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔ (صحیح البخاری 1936)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب