سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) چاند دیکھنے والا کیا پڑھے؟

  • 22622
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 749

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چاند دیکھنے والے شخص کو کیا دعا پڑھنی چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب چاند دیکھتے تھے تو یہ دعا پڑھتے:

اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالأمْنِ والِإيْمَـانِ، وَالسَّلامَةِ وَالإِسْلامِ، وَالتَّوْفِيْقِ لِـمَـا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضَى، رَبُّنَا ورَبُّكَ اللَّهُ

"اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ تو اس چاند کو ہم پر امن و ایمان اور سلامتی و اسلام کے ساتھ طلوع کر، اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جس سے تو محبت کرتا ہے اے ہمارے رب اور جسے تو پسند کرتا ہے۔ (اے چاند) ہمارا اور تیرا رب اللہ ہے"۔ (سنن الدارمی 1694، سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ) یہ روایت کثرت شواہد کی بناء پر صحیح ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصیام،صفحہ:246

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ