سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) کسی کی وفات پر خاموشی اختیار کرنا

  • 22602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 681

سوال

(169) کسی کی وفات پر خاموشی اختیار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی کے مرنے پر ایک منٹ یا اس سے زیادہ عرصہ خاموش رہنے کی شرعی حیثیت کیا ہے یہ سوگ کا صحیح طریقہ ہے؟ (ابو عثمان، ننکانہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ لوگوں کا طریقہ کسی دلیل سے ثابت نہیں، البتہ اگر کوئی آدمی کسی کی موت کا سن کر اچانک سکتے میں آ جائے تو وہ امر دیگر ہے فطرتی طور پر ایسا ہو جاتا ہے جب کسی انتہائی عزیز کی موت کی خبر ملتی ہے تو یکدم سکتہ طاری ہو جاتا ہے، انسان منہ سے کچھ بول نہیں سکتا لیکن کسی کی وفات کی خبر سن کر اپیل کرنا اور ایک یا دو تین منٹوں کی خاموشی کے لئے کہنا یہ کوئی سوگ کا طریقہ نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الجنائز،صفحہ:223

محدث فتویٰ

تبصرے