سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

  • 22598
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 791

سوال

(165) غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شہید کی غائبانہ نماز جنازہ جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ (ابو معاذ ثاقب شیخ، وہاڑی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شہید ہو یا غیر شہید اس کا نماز جنازہ غائبانہ جائز ہے اس کے متعلق جہاد ٹائمز اور مجلہ الدعوۃ میں تفصیلی فتویٰ کئی بار طبع ہو چکا ہے۔

تفصیل کے لئے راقم کی کتاب "آپ کے مسائل اور ان کا حل" ملاحظہ کر لیں وہاں باحوالہ مفصل بحث موجود ہے یاد رہے کہ ماہ اگست 2000ء کے شمارہ منہاج القرآن میں بھی غائبانہ جنازہ کے جواز کا مفصل فتویٰ چھپا ہے۔ جس میں بریلوی حضرات نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ بالکل صحیح و درست ہے اور اب یہ فتویٰ "منہاج الفتاویٰ" میں بھی جامع ہو چکا ہے شائقین اس کی طرف مراجعت کر لیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الجنائز،صفحہ:220

محدث فتویٰ

تبصرے