السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد کے امام کو عشر یا زکوٰۃ لگتی ہے یا نہیں جبکہ ہمارا امام عشر بھی لیتا ہے اور زکوٰۃ بھی۔ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عشر و زکوٰۃ کے مستحقین فقراء و مساکین وغیرہ ہیں جن کا تذکرہ اللہ نے قرآن حکیم میں سورۃ توبہ کے اندر کیا ہے اور وہ آٹھ مصارف ہیں۔ فقراء، مساکین، عاملین زکوٰۃ، مولفۃ القلوب، غلام کی آزادی، مقروض، فی سبیل اللہ اور مسافر۔
اگر امام مسجد ان آٹھ مصارف میں سے کسی ایک مصرف کی جگہ پر آتا ہے تو اسے عشر و زکوٰۃ دی جا سکتی ہے بصورت دیگر نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب