السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر خطیب جمعہ کا خطبہ دے اور دوسرا امام نماز پڑھائے تو کیا یہ عمل جائز ہے۔ (گلزار احمد سلفی، بھکر)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا معمول تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ خطبہ بھی خود ہی دیتے تھے اور نماز بھی خود ہی پڑھاتے تھے لیکن اگر کسی وقت ایک آدمی نے خطبہ دیا اور دوسرے نے جماعت کروا دی تو نماز ادا ہو جائے گی۔ نماز نہ ہونے کی کوئی دلیل معلوم نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب