سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) تشہد میں یہ دعا لازم ہے

  • 22560
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 647

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز میں حالت تشہد کے اندر کوئی دعا ضروری بھی ہے یا سب اختیاری ہیں کتاب و سنت کی رو سے واضح کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے آخری تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے ہر کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ پکڑے۔

(1) جہنم کے عذاب سے

(2) قبر کے عذاب سے

(3) زندگی اور موت کے فتنہ سے

(4) مسیح و دجال کے شر سے (صحیح مسلم کتاب المساجد و امواضح الصلوٰۃ بحوالہ مشکوٰۃ 940)

اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نمازی کو آخری تشہد سے فارغ ہو کر یوں دعا کرنی چاہیے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اس کے بعد جو جی چاہے دعا مانگ لے جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں آپ کی حدیث ہے واليتخير من الدعاء مما اعجبه اليه جو دعا پسند ہو وہ مانگ لیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:170

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ