سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(105) وتر کی آخری رکعت

  • 22538
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 813

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وتر کی آخری رکعت میں شامل ہونے سے ایک وتر ادا ہو جاتا ہے۔ (محمد جاوید، کوڑے شاہ زیریں ضلع ساہیوال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز باجماعت کی صورت میں مقتدی کو اتنی رکعات ہی ادا کرنی چاہئیں جتنی امام پڑھتا ہے یہ بات درست نہیں کہ امام تین رکعات نماز پڑھائے اور مقتدی آخری رکعت میں شریک ہونے سے یہ سمجھ لے کہ مجھے ایک رکعت وتر مل گیا ہے۔ مقتدی کی تعداد رکعات اتنی ہونی چاہیے جتنی امام نے پڑھائی ہیں۔ اس کی دلیل ایک تو یہ حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إنما جعل الإمام ليؤتم به الحدیث (متفق علیہ) "امام اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے۔"

اور دوسری حدیث میں ہے کہ " ما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا " (متفق علیہ) "جو نماز تم امام کے ساتھ پا لو وہ پڑھ لو اور جو تم سے رہ گئی اسے پورا کر لو۔" ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کی پیروی کرنی چاہیے جتنا حصہ نماز کا ملے وہ پڑھ لیں باقی ماندہ پورا کریں لہذا امام اگر تین وتر پڑھائے اور مقتدی ایک رکعت پائے تو اسے اٹھ کر باقی دو رکعت پوری کرنی چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:151

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ