السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ بات درست ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین اس لئے کروایا تھا کہ لوگ بغلوں میں بت رکھ کر آتے تھے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی صحیح تو کجا ضعیف روایت میں بھی یہ بات موجود نہیں ہے یہ لوگوں کی اختراعی بات ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔ رفع الیدین نماز کے دوران کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت ہے اور احادیث متواترہ اس پر دلالت کرتی ہیں لوگوں نے اس عظیم سنت کو ترک کرنے کے جو حیلے تراش رکھے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب