سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(94) نماز کے لیے اذان دینا

  • 22527
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 676

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی گھر میں نماز ادا کرتا ہے اس کے لیے اذان دینا ضروری ہے یا نہیں۔ اگر نہیں دے گا تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز ادا کرنے کے لیے اذان دینا ضروری نہیں ہے اگر بغیر اذان کے جماعت کروا لی جائے تو نماز ادا ہو جائے گی اور اگر اذان کہہ لیں تو اس کا جواز ہے جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں ہے کہ انس رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے تو جماعت ہو چکی تھی تو انہوں نے اذان و اقامت کہی اور جماعت سے نماز ادا کی۔ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اذان اور اقامت کے بغیر جماعت کرانا بھی ثابت ہے جیسا کہ طبرانی کبیر اور کتاب الآثار وغیرھما میں منقول ہے۔

کوئی دلیل ایسی کتاب و سنت میں ہمیں معلوم نہیں جس سے یہ لازم آتا ہو کہ جماعت کے لیے اذان کہنا فرض و واجب ہے اس کے بغیر جماعت نہیں ہوتی۔ اذان تو صرف مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے اطلاع کا نام ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:141

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ