سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(84) مسجد میں گردنیں پھلانگ کر آگے آنا

  • 22517
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 1215

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے آئے حدیث میں اس مسئلہ کے بارے میں کیا ارشاد ہے۔ (ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ والے دن جب مسجد میں تشریف لائیں تو جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جائیں لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آگے جگہ حاصل کرنی مقصود ہو تو جلدی مسجد میں تشریف لائیں تاکہ اگلی صف میں جگہ مل جائے اور پہلے آنے کا ثواب بھی مل جائے عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ تم نے لوگوں کو ایذاء پہنچائی ہے اور دیر لگائی ہے۔ (مسند احمد، نسائی)

معلوم ہوا کہ لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے بڑھنا درست نہیں جہاں جگہ ملے بیٹھ جانا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:129

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ