سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) اقامت کون کہے؟

  • 22514
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1716

سوال

(81) اقامت کون کہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اذان کے بعد تکبیر کہنے کا حق موذن کو ہی ہے یا کوئی اور شخص بھی اقامت کہہ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل اور بہتر یہی ہے کہ اذان کہنے والا ہی تکبیر کہے کیونکہ انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے (نماز کی اطلاع کے لئے) آگ اور ناقوس کا ذکر کیا اس طرح یہود و نصاریٰ کا ذکر کیا تو پھر بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ اذان جفت اور اقامت اکہری کہیں قد قامت الصلاۃ کے علاوہ۔ (متفق علیہ)

معلوم ہوا کہ بلال رضی اللہ عنہ اذان بھی کہتے تھے اور اسی طرح اقامت بھی، اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے مؤذن ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے کہ انہوں نے اذان بھی کہی اور اقامت بھی۔ (بیہقی 1/399، ابن ابی شیبہ 1/216)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الاذان،صفحہ:123

محدث فتویٰ

تبصرے