السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مولانا عبدالمتین میمن جونا گڑھی صاحب نے اپنی کتاب (حدیث نماز کے صفحہ 35) پر ایک حدیث بخاری و مسلم کے حوالہ سے تیمم کے بارے میں لکھی ہے اور اس حدیث کے ترجمہ میں ہاتھوں کا مسح پہلے کرنا اور چہرے کا مسح بعد میں کرنا لکھا ہے، میں عربی الفاظ لکھ رہا ہوں اگر مولانا صاحب نے اس کا ترجمہ صحیح نہیں کیا تو آپ صحیح لکھ دیں۔ (شفن خان چاچڑ، سنٹر جیل بہاولپور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مولانا عبدالمتین میمن نے بخاری و مسلم کی جو حدیث تیمم کے بارے میں حدیث نماز میں نقل کی ہے اور اس کا ترجمہ کیا ہے وہ درست ہے اور تیمم میں پہلے ہاتھوں پر مسح پھر چہرے پر کرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے اور یہ اس طرح درست ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب