سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) بالوں کو سیاہ کرنا

  • 22502
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1078

سوال

(69) بالوں کو سیاہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا داڑھی یا سر کے بالوں کو سیاہ کر سکتے ہیں؟ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کسی آدمی کی داڑھی یا سر کے بال سفید ہو جائیں تو اسے سفید رنگ کو رنگنا چاہیے البتہ کالے رنگ سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ سرخ، زرد اور سرخ ملا کر لگایا جا سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(إن اليهود ، والنصارى لا يصبغون فخالفوهم) (صحیح مسلم)

"بلاشبہ یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے تم ان کی مخالفت کرو۔"

اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ سفید بال رنگنے چاہئیں۔ ابو قحافہ رضی اللہ عنہ جو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے والد ماجد تھے جب اسلام لائے تو ان کے بال سفید تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(غيروا هذا بشيء واجتنبوا السواد) (صحیح مسلم، ابوداؤد)

"ان سفید بالوں کے رنگ کو بدل دو اور سیاہ سے بچاؤ۔"

اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ بالوں کو سیاہ کرنا منع ہے اس سے اجتناب کا حکم ہے جو لوگ جہاد یا شادی کے لئے بال سیاہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں ان کے پاس کوئی صحیح روایت موجود نہیں، ابن ماجہ والی روایت انتہائی کمزور ہے اور ناقابل حجت ہے جس کی تفصیل راقم کی کتاب "آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں" جلد دوم میں موجود ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الطہارۃ،صفحہ:107

محدث فتویٰ

تبصرے