سوال: السلام علیکم میں نے ایک آدمی سے سنا تھا کہ شیعہ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ اگر ابوطالب کافر تھا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اماں خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح بھی اسی نے پڑھوایا تھا۔تو کافر کا پڑھایا ہوا نکاح کیسے صحیح ہوا؟شیعہ لوگ ایسے ذہن خراب
جواب: بہت ہی قابل تعجب سوال ہے کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے ۲۵ سال کی عمر میں ہوا تھا اور نبوت ۴۰ سال کی عمر میں ملی تو نبوت سے ۱۵ سال پہلے ابو طالب کو مسلمان بنانے کی کیا تُک ہے یعنی یہ نکاح دور اسلام میں نہیں ہوا ہے بلکہ دور جاہلیت میں ہوا ہے۔