السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں قرآن حکیم کا ترجمہ و تفسیر سمجھنا چاہتی ہوں میری رہنمائی بذریعہ جہاد ٹائمز کریں کہ کس مصنف کی تفسیر سے استفادہ کروں۔ (اخت عرفان، سیالکوٹ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اردو زبان میں قرآن حکیم کو سمجھنے کے لئے کئی ایک مختصر و مطول تفاسیر موجود ہیں آپ اشرف الحواشی اور احسن التفاسیر وغیرھما کا مطالعہ کریں اور ساتھ کسی قرآن پڑھانے والے نیک سیرت معلم یا معلمہ سے بھی راہنمائی لے لیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب