سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(579) سنن فطرت

  • 2247
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1507

سوال

(579) سنن فطرت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام بخاری کا امام مسلم سے سنن فطرت والی حدیث میں اختلاف ہے؟ امام مسلم ۱۰ والی حدیث روایت کرتے ہیں اور امام بخاری ۵ والی! کیا امام بخاری سے ۱۰ کی تصدیق ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان روایات میں سنن فطرت کی تحدید نہیں ہے، بلکہ مختلف عددوں کا بیان ہے، بخاری ہی کی ایک روایت میں ایک، دوسری میں تین اور تیسری میں پانچ سنن کا تذکرہ موجود ہے، اسی طرح صحیح مسلم میں بھی ایک روایت میں پانچ اور دوسری میں دس کا تذکرہ ہے۔ تو یہ مختلف رویات میں مختلف عدد کا ذکر ہے۔ حافظ ابن حجر امام ابن العربی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ تمام روایات کہ اکٹھا کرنے سے ان سنن فطرت کی تعداد تیس تک جا پہنچتی ہے۔ لہذا اس سے امام بخاری اور امام مسلم کے درمیان اختلاف ثابت کرنا درست نہیں ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

تبصرے