سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(6) حدیث کی وضاحت

  • 22439
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 956

سوال

(6) حدیث کی وضاحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ والدین کی طرف نظر رحمت سے دیکھنے سے ثواب حج حاصل ہوتا ہے مشکوٰۃ 4944 کیا یہ حدیث اور اس میں ذکر کردہ فضیلت صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ (محمد صدیق، ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ "نہیں ہے کوئی نیک اولاد جو اپنے والدین کی طرف نظر رحمت سے دیکھے مگر اللہ ہر نظر کے بدلے اس کے لئے ایک حج مبرور لکھ دیتا ہے صحابہ کرام نے کہا اگر ہر روز سو مرتبہ دیکھے" آپ نے فرمایا ہاں اللہ اکبر و اطیب، اللہ سب سے بڑا اور سب سے پاکیزہ ہے۔ یہ روایت موضوع و من گھڑت ہے اس کی سند میں نہشل بن سعید ہے۔

نھشل متروک ہے امام اسحاق بن راہویہ نے اسے کذاب قرار دیا ہے (تقریب مع تحریر 4/25۔ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ 6273) میں موضوع قرار دیا ہے جیسا کہ ہدایۃ الرواۃ کی تعلیق میں مذکور ہے لہذا یہ روایت جعلی اور بناوٹی ہے۔ حدیث رسول نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب العقائد والتاریخ،صفحہ:38

محدث فتویٰ

تبصرے