سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362) تالی اور سیٹی بجانے کا حکم

  • 22428
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 738

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تقریبات میں لوگ سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں حکم یہ ہے کہ یہ بظاہر غیر مسلموں سے اخذ کردہ ایک عادت ہے لہذا اسے اپنانا مسلمان کے شایان شان نہیں۔ اگر اسے کوئی چیز پسند آئے تو اللہ اکبر کہے یا سبحان اللہ وہ بھی اجتماعی طور پر نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا عمل ہے وہ انفرادی طور پر ایسا کرے گا۔ جہاں تک کسی خوشی کے وقت اجتماعی تکبیر یا تسبیح کا تعلق ہے تو میرے نزدیک اس کی کوئی اساس نہیں۔۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:369

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ