سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(361) چہرے کے داغ دھبے دور کرنا

  • 22427
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 633

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بعض سہیلیاں چہرے کے داغ دھبے اور پرچھائیاں دور کرنے کے  لیے  شہد، دودھ اور انڈے استعمال کرتی ہیں کیا ان کے  لیے  یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ چیزیں اس خوراک کا حصہ ہیں جنہیں اللہ رب العزت نے جسم کی غذا کے طور پر پیدا فرمایا ہے اگر انسان کو کسی مقصد مثلا علاج وغیرہ کے  لیے  ان کے استعمال کی ضرورت پیش آئے تو وہ نجس نہیں ہیں ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا﴾  (البقرۃ 2؍29)

’’ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے  لیے  پیدا کیا جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کا سب ۔‘‘

اس آیت میں لفظ (لَكُم) عمومی فائدے کے  لیے  ہے جہاں تک زیبائش کے  لیے  ان چیزوں کے استعمال کا تعلق ہے تو ان کے علاوہ بھی کئی ایک چیزوں سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے لہذا ان کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ حصول زیبائش میں کوئی حرج نہیں اس  لیے  کہ اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے لیکن اس میں اس حد تک اسراف کرنا کہ یہ انسان کی سب سے بڑی آرزو بن جائے اور وہ صرف اسی کے اہتمام میں مگن رہے اور دیگر تمام دینی اور دنیوی تقاضوں سے غافل ہو جائے تو یہ ناروا بات ہے، کیونکہ یہ اسراف ہے اور اسراف اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔  ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:369

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ