سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(358) امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنا

  • 22424
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 752

سوال

(358) امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا انگریزی زبان یا دیگر علوم مثلا ریاضیات وغیرہ کے کورسسز میں ناجائز ذرائع استعمال کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی بھی مضمون میں ناجائز استعمال کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ امتحان کا مقصد متعلقہ مضمون میں طالب علم کی صلاحیت کو جانچنا ہوتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس میں سستی و کاہلی اور دھوکہ دہی کے مرتکب کام چور کو ایک محنتی شخص پر ترجیح دینا ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

(مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا) (رواہ مسلم، کتاب الایمان، حدیث 164)

’’ جو شخص ہم کو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔‘‘

یہاں (غش) کا لفظ ہر چیز کے  لیے  عام ہے۔۔۔۔شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:367

محدث فتویٰ

تبصرے