سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) کیا میں اپنے سسر کی خدمت کر سکتی ہوں

  • 22423
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 707

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں خاوند کے باپ کی خدمت بجا لاتی ہوں، میرے خاوند کے علاوہ اس کا کوئی نہیں، کیا اسے نہلانا اور اس کی دیگر خدمات بجا لانا میرے  لیے  درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا خاوند کے باپ کی خدمت کرنا ایک ایسا کام ہے جس کے  لیے  آپ شکریہ کی مستحق ہیں، کیونکہ یہ اس معمر شخص اور خاوند پر آپ کا احسان ہے۔ آپ شرمگاہ کے علاوہ اسے غسل بھی دے سکتی ہیں۔ اگر وہ شرم گاہ کو خود نہیں دھو سکتا تو آپ دستانے پہن کر اسے دھو سکتی ہیں تاکہ آپ کا ہاتھ براہ راست شرم گاہ سے مس نہ ہونے پائے۔ اسی طرح اس کی شرمگاہ کو دیکھنے سے بھی نگاہیں جھکا لیں، کیوں کہ خاوند کی شرم گاہ کے علاوہ آپ کے  لیے  کسی دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا جائز نہیں ہے اور یہی حکم خاوند کے  لیے  بھی ہے۔ شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:366

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ