السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فطری منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے؟ اگر عورت دستانے پہن کر مرد سے مصافحہ کرے تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی خاتون کے لیے غیر محرم مردوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ اس نے دستانے ہی کیوں نہ پہن رکھے ہوں اور اگرچہ وہ آستین یا عباء کے پیچھے ہی سے مصافحہ کیوں نہ کرے، یہ مصافحہ ہی ہے اگرچہ وہ پردے کے پیچھے سے ہو رہا ہو۔ اگر فطری منظر تصویری ہو اور نمازی کے دھیان کو مشغول کر دے تو ایسے منظر کے سامنے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ شیخ ابن جبرین۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب