سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(339) مطالعہ کے بعد اخبارات

  • 22405
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 653

سوال

(339) مطالعہ کے بعد اخبارات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اخبارات کے مطالعہ کے بعد ان کا کیا کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اخبارات قرآنی آیات، اسماء باری تعالیٰ اور احادیث نبوی پر مشتمل ہوتے ہیں، لہذا ان کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ مگر افسوس کہ بعض لوگ کھانا کھانے کے  لیے  دستر خوان کی بجائے اخبارات کو استعمال کرتے ہیں، یہ ان کی جہالت ہے اگر ایسے مقدس ناموں پر مشتمل اخبارات کو جلانا ممکن ہو تو یہ سب سے بہتر عمل ہے اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو انہیں کسی تھیلے وغیرہ میں باندھ رکھنا چاہیے تاکہ وہ دوسری متروکہ اشیاء سے الگ احترام کے ساتھ پڑے رہیں۔ ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

مختلف فتاویٰ جات،صفحہ:355

محدث فتویٰ

تبصرے